Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 ملزمان سے کروڑوں رپے مالیت کے موبائل برآمد

پشاورجانے والی پرواز خراب موسم کی وجہ سے اسلام آباد میں اتری تھی
شائع 07 جولائ 2023 05:06pm

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سے 6 کروڑ روپے مالیت کے 250 موبائل فون برآمد کرلئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز نے دو ملزمان سے موبائل فون کی کھیپ پکڑلی، اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ دبئی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 216 خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتری تھی، دوران تلاشی 2 مسافروں سے 6 کروڑ روپے مالیت کے موبائل برآمد ہوئے۔

کسٹم حکام کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی مسافر محمد عباس سے 139 موبائل فونز برآمد ہوئے، جب کہ دوسرے مسافر سے111موبائل فونز قبضے میں لئے گئے۔ پکڑے جانے والے موبائلز میں آئی فون الیون ، 12، 13اور 14 شامل ہیں۔

iPhone

islamabad international airport

Customs Intelligence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div