Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

تحریک انصاف نے محمد عباس جعفری کی بنیادی رکنیت معطل کردی

محمد عباس جعفری پارٹی کا نام، عہدہ یا رکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں، نوٹس
شائع 09 جولائ 2023 12:11pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے محمد عباس جعفری کی بنیادی رکنیت معطل کردی، سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پی ٹی آئی نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیا کے مختلف فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس کی گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئی کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتر اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا لہذا، آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔

نوٹس میں مزید لکھا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف سے آپ کی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے، آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام، عہدہ یا رکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں، ناکامی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریگی۔

یاد رہے کہ محمد عباس جعفری کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے اور وہ بحیثیت ماڈل کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے۔

pti

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div