Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

کندھ کوٹ: پولیس کا اہلکاروں کی بازیابی کیلئے تیغو قبیلے کے سردار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سردار تیغو خان
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2023 06:24pm

کندھ کوٹ میں ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کے اغوا کے بعد پولیس نے سردار تیغو تیغانی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے 2 روز قبل ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا، تاہم 40 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی پولیس اپنے اہلکاروں کو بازیاب نہ کراسکی۔

دوسری جانب پولیس حکام نےتیغانی قبیلے کے سربراہ سردار تیغو خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس گڑہی تیغو پہنچ گئی ہے، جب کہ گڑہی تیغو کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان سمو نے کہا کہ یا تو مغویوں کو آزاد کریں یا پھر سردار تیغو کو گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کی بھاری نفری ایس ایس پی عرفان سموں کی سربراہی میں گڑھی تیغو پہنچ گئی
پولیس کی بھاری نفری ایس ایس پی عرفان سموں کی سربراہی میں گڑھی تیغو پہنچ گئی

دوسری جانب سردار تیغو خان نے مؤقف پیش کیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پولیس کی سپورٹ کی ہے، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Kacha Area

US weapons in Kacha

teghoo khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div