Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

”شندور پولو فیسٹیول“ رنگا رنگ تقریبات کیساتھ اختتام پذیر، چترال کی گلگت کو شکست

چترال نے زبردست مقابلے کے بعد گلگت بلتستان کو 5 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دی
شائع 09 جولائ 2023 09:38pm
شندور پولو فیسٹول کے فروغ، سابقہ پولو کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر اس فیسٹول کی پذیرائی کے لئے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان  کیا گیا   — تصویر/ نمائندہ آج نیوز
شندور پولو فیسٹول کے فروغ، سابقہ پولو کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر اس فیسٹول کی پذیرائی کے لئے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا — تصویر/ نمائندہ آج نیوز
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے — تصویر/ نمائندہ آج نیوز
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے — تصویر/ نمائندہ آج نیوز
پیرا گلائیڈرز اور پاکستان آرمی ایس ایس جی کمانڈوز نے پیراٹروپنگ کے ذریعہ حاضرین سے خصوصی داد وصول کی — تصویر/ نمائندہ آج نیوز
پیرا گلائیڈرز اور پاکستان آرمی ایس ایس جی کمانڈوز نے پیراٹروپنگ کے ذریعہ حاضرین سے خصوصی داد وصول کی — تصویر/ نمائندہ آج نیوز
مقامی فنکاروں نے وزیرستانی، چترالی، خٹک اور کیلاشی رقص پیش کیا۔  — تصویر/ نمائندہ آج نیوز
مقامی فنکاروں نے وزیرستانی، چترالی، خٹک اور کیلاشی رقص پیش کیا۔ — تصویر/ نمائندہ آج نیوز

تین روزہ شندور پولو فیسٹیول رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیے، جبکہ فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان کے بینڈز نے قومی نغموں کی دھنیں پیش کیں۔

مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرستانی، چترالی، خٹک اور کیلاشی رقص پیش کیا۔ تقریب میں پیرا گلائیڈرز اور پاکستان آرمی ایس ایس جی کمانڈوز نے پیراٹروپنگ کے ذریعہ حاضرین سے خصوصی داد وصول کی۔

شندور پولو فیسٹول کے فائنل میچ میں چترال نے زبردست مقابلے کے بعد گلگت بلتستان کو 5 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے۔ مہمان خصوصی نے بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، رنراپ اور جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیئے۔

شندور پولو فیسٹول کے فروغ ، سابقہ پولو کھلاڑیوں کی بہبود اور عالمی سطح پر اس فیسٹول کی پذیرائی کے لئے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

فیسٹول کے آخری روز بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح پولو میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ اعلی سول اور ملٹری حکام، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

گلگت بلتستان

Chitral

shandur polo festival

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div