Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ن لیگ دفتر اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

عدالت کا یاسمین راشد کو 24 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم
شائع 10 جولائ 2023 12:58pm
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد۔ فوٹو — فائل

انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن آفس جلانے، عسکری ٹاور پر حملہ سمیت چار مقدمات میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی، اس دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلے میں ہے، لہٰذا مہلت دی جائے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن آفس پر حملہ، عسکری ٹاور پر حملہ، جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے جب کہ گلبرگ، شادمان اور تھانہ ماڈل ٹاون میں مقدمات درج ہیں۔

بعدازاں اے ٹی سی نے یاسمین راشد کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 24 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا-

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کی تھی۔

pti

Yasmeen Rashid

atc lahore

Jinnah House Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div