Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

عمران خان سابق ایم پی اے کیخلاف الزامات سے دستبردار،فوزیہ بی بی نے مقدمہ واپس لے لیا

عمران خان کے پاس فوزیہ بی بی کے خلاف کوئی شواہد نہیں، وکیل عمران خان
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 03:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان سابق خاتون رکن اسمبلی کے خلاف الزامات سے دستبردار ہوگئے، جس کے بعد فوزیہ بی بی نے مقدمہ واپس لے لیا۔

سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے اپنے اوپر الزامات لگانے پر پی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف ہرجانہ کا کیس کیا تھا، عدالت نے فریقین کے مشترکہ بیان پر کیس نمٹا دیا۔

عمران خان کی جانب سے قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کرایا کہ عمران خان کو سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کاعلم نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے رپورٹ پر پریس کانفرنس کی تھی۔

وکیل نے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا کہ عمران خان کے پاس فوزیہ بی بی کے خلاف کوئی شواہد نہیں، فوزیہ بی بی پی ٹی آئی کی قابل احترام ممبر ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان نے فوزیہ بی بی پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

جس پر جون 2018 میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کردیا تھا۔

فوزیہ بی بی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا، مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام لگا کر میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

فوزیہ بی بی نے درخواست میں کہا تھا کہ جب مجھے اپنی جماعت سے انصاف نہیں ملا تو میں نے عدالت سے رجوع کیا، اب عمران خان مجھے پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

imran khan

Fauzia Bibi

Senate Horse Trading

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div