Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ملالہ یوسفزئی 26 برس کی ہوگئیں، دنیا آج ملالہ ڈے منا رہی ہے

امن کے نوبل انعام سمیت ملالہ کو اب تک درجنوں ایوارڈز سے نوازا جا چکا، اقوام متحدہ نے خیرسگالی سفیر برائے امن مقرر کیا
شائع 12 جولائ 2023 01:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قوم کی بیٹی، پاکستان کی پہچان اور دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ شخصیت ملالہ یوسف زئی26 برس کی ہوگئیں، دنیا بھر میں آج ملالہ ڈے منایا جارہا ہے۔

گل مکئی سے نوبل انعام کا سفر، ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ کے دن دنیا آج ملالہ کا عالمی دن منارہی ہے، قوم کی بیٹی، پاکستان کی پہچان ملالہ کو نوبل انعام برائے امن سے بھی نوازا جاچکا ہے، ملالہ دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ شخصیت ہیں۔

پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے یوالی ملالہ یو سف زئی 1997ء میں سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہو ئیں۔

سالگرہ کے موقع پر ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹ بھی کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں تقریر کے دس سال بعد مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آگے کیا ہوگا، وہ حیرت انگیز لوگوں سے ملیں گی، وہ کہاں جائیں گیں۔ وہ صرف لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھنے کے لئے پرعزم تھیں۔

12 جولائی، 2013ء کو ملالہ کی سولہویں سالگرہ تھی جب ملالہ نے اقوام متحدہ سے عالمی خواندگی کے بارے میں خطاب کیا۔ اقوام متحدہ نے اس واقعے کو ملالہ ڈے یعنی یومِ ملالہ قرار دے دیا، اس کے بعد سے دنیا ہر سال ان کی سالگرہ کے دن کو بطور ملالہ ڈے کے طور پر مناتی ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں تعلیم حاصل کی، تمام زندگی تعلیم اور محروم بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی ملالہ نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دنیا بھر میں حقیقی تبدیلی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

امن کے نوبل انعام سمیت ملالہ کو اب تک درجنوں ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ گل مکئی ملالہ کو اقوام متحدہ نے دو ہزار سترہ میں خیرسگالی سفیر برائے امن مقرر کیا۔

یاد رہے کہ تعلیم، امن اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے والی ملالہ کی آواز کو خاموش کرنے کیلئے دہشت گردوں نے ان پر 9 اکتوبر 2012ء کو حملہ کیا۔ انھیں اسکول سے گھر جاتے ہو ئے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔

وہ صحت یاب ہوئیں تو دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی تعلیم کی آواز بن گئیں، اس باہمت لڑکی کی آج دنیا بھر میں 26ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

Malala Yousafzai

Malala Day

Pakistan Education & Health

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div