Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

رواں ہفتے 341 آپریشنز میں 44 مشتبہ افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں، سی ٹی ڈی
شائع 12 جولائ 2023 01:33pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، کارروائیاں لاہور، بہالپور اور ملتان میں کی گئیں۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی نے مزید بتایا کہ کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بخت شیر سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، موبائل، اسلحہ اور رقم برآمد کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں بخت شیرسمیت شوبن خان، طاہر، صفدر اور خضر حیات شامل ہیں۔ دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے، رواں ہفتے 341 آپریشنز کے دوران 44 مشتبہ افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

lahore police

CTD Punjab

Punjab Law and Order Situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div