Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

انتخابی اصلاحات بل ایک مہینے میں پاس کرائیں گے، ایاز صادق

ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں، وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 09:22pm

انتخاباتی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل ایک مہینے میں پاس کرائیں گے، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں ایک مہینے میں انتخابی اصلاحات بل کو پاس کرانا ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بل پاس کرایا جائے گا۔

ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق پہلے بھی کام ہوا تھا، اس پر ایک قومی اسمبلی کے ممبران کی کمیٹی بنی تھی، الیکشن کمیشن کی بھی کچھ تجاویز ہیں، ہم نے ان سب تجاویز کو یکجا کرنے کے بعد کئی عام سفارشات ہیں اور کچھ ایسی ہیں جو الیکشن کمیشن کی ہیں ہماری نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات ہوں، شفاف الیکشن ہوں اور اسے قانونی شکل دے دی جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ طور پر الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملے۔

انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑکے استعفے دینا ہیں تو الیکشن کیوں لڑتے ہیں، ہم خود کو اپنے مینڈیٹ تک ہی محدود رکھنا چاہتے ہیں، فارن فنڈنگ پر تو پہلے ہی پابندی ہے، الیکشن کو شفاف بنانے کی خواہش ہے۔

انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کمیٹی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی، انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے مؤثر تجاویز کو زیر غور لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں۔

ایازصادق کا کہنا تھا کہ بے شمار چیزیں ثاقب نثار دور میں کی گئیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں الیکشن سے متعلق متنازعہ فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسلام آباد

faisla aap ka

Asma Shirazi

ayaz sadiq

former speaker national assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div