Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف کی پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری، مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی

پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2023 12:52pm

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف رواں مالی سال بیروزگاری کم ہونے کے علاوہ اوسط مہنگائی بھی کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال سال 2023-24 میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال معاشی کارکردگی منفی 0.5 فیصد رہی جبکہ حکومت نے جی ڈی پی گروتھ 0.3 فیصد مثبت رہنے کا دعویٰ کیا تھا۔

حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف ساڑھے3 فیصد مقررکررکھا ہے۔

رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 2024 میں پاکستان میں بیروزگاری ساڑھے 8 فیصد سے کم ہوکر 8 فیصد پرآجائے گی ۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال میں اوسط مہنگائی بھی 29.6 فیصد سے کم ہو کر 25.9 فیصد پرآنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے کہاہے کہ مالی سال 2024 کے خاتمے یعنی جون 2024 تک پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 16 فیصد پر آ جائے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال مالی خسارہ معمولی کمی سے ساڑھے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم 81.8 فیصد سے کم ہو کر 74.9 فیصد پر آجائے گا۔

پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دونوں قرضوں میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاکستان

IMF

IMF report

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div