Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت منظور

دونوں رہنماؤں کےخلاف 9 مئی واقعات سے متعلق مقدمہ درج ہے
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2023 12:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نومئی سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اور اسد عمر کی طرف سے شیرافضل مروت پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے شاہ محمود، اسدعمر اور اسد قیصرکے کیسز آئندہ سماعت پر ایک ساتھ سننے کی استدعا کی۔

جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ وہ الگ مقدمہ ہے اُسکی سماعت کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

سرکاری وکیل نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی درخواستوں پر اعتراض کیا تو عدالت نے کہا کہ درخواست گزار صرف اپنی حد تک ذمہ دار ہیں، شریک ملزمان سے ان کا کیا تعلق ہے، اگرآپ کی کہی شرائط لاگو کریں تو کوئی درخواست ضمانت دائر ہی نہیں کرسکے گا۔

دوران سماعت جج نے سرکاری وکیل کو کہا کہ آپ نے پہلے کہا کہ عمران خان کی ایما پہ دونوں نے احتجاج کی کال دی لیکن پھر کہا کہ ان دونوں نے بیان دیا، یہ الزام تو آپ نے لگایا ہی نہیں تھا۔

وکلا کا موقف سننے کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت منظورکرلی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے متعلقہ مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد ہونے پر پر دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div