Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے گریڈ 16 سے اوپر والے تمام افسران نوکری پر بحال

لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کردیا
شائع 13 جولائ 2023 07:22pm

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے 16 سے اوپر والے گریڈ کے تمام افسروں کو نوکری پر بحال کرتے ہوئے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کےخلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کی اپیل پر سماعت کی۔

پی آر اے کے وکیل ساجد اعجاز ہوتیانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بینچ نے پی آر اے کے گریڈ 16 سے اوپر کے تمام افسران کی تعیناتی کے رولز نہ ہونے ہر تعیناتیاں کالعدم قرار دے دیں، سنگل بینچ کے فیصلے سے عملی طور پر پنجاب ریونیواتھارٹی غیرفعال ہوچکی، افسروں کی نوکریاں داو پر لگ گئیں اور پنجاب بھر میں اربوں روپے کی ٹیکس ریکوری رک گئی۔ پنجاب میں ٹیکس ریکوری نہ ہونے سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑریا ہے۔

انہوں نےکہاکہ افسروں کی تعیناتی کے رولز بنانا قانون کے تحت لازم نہیں ہے، رولز بنانا پی آر اے کا اختیاری معاملہ ہے قانون نے پابند نہیں کیا، سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا چکی ہے، استدعا ہےعدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

جس پر عدالت نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے 16 سے اوپر والے گریڈ کے تمام افسروں کو نوکری پر بحال کرتے ہوئے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Lahore High Court

punjab revenue authority

grade 16 officers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div