Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

دبئی سے آنے والے شہری کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، ڈی ایس پی گرفتار

ڈی آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2023 11:10pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں دبئی سے آنے والے شہری محمد ہاشم قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ پولیس نے ڈی ایس پی اے وی ایل سی کو گرفتار کرلیا۔

منگھوپیر میں دبئی سے آنے والے شہری محمد ہاشم کے قتل کیس میں منگھو پیر پولیس نے مقتول کے اہلخانہ سے مشاورت کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ڈی ایس پی قمر احمد کو باقاعدہ گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: شہری کا قتل، فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت، ڈی ایس پی شامل تفتیش

ڈی ایس پی قمر احمد اے وی ایل سی سینٹرل میں تعینات ہیں جبکہ ان کی موبائل اور ایس ایم جی واردت میں استعمال ہوئی تھی۔ ڈی ایس پی قمر احمد کے رائفل کے راونڈز بھی کم نکلے ہیں۔

ڈی ایس پی قمر احمد کو گزشتہ روز حراست میں لے کر بیان ریکارڈ کیا گیا تھا، ڈی ایس پی قمر احمد اے وی ایل سی سینٹرل میں تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں: پولیس کی فائرنگ، دبئی سے شادی کیلئے آنے والا نوجوان جاں بحق، دوست زخمی

فائرنگ اے ایس آئی مختیار نے کی تھی، مختار اورنگی ٹو میں تعینات ہے، مختیار کے ساتھ عامر اور آصف بھی شامل تھے، واقعہ کے بعد سے ملزمان فرار ہیں۔

گزشتہ روز بھی اہکار مختیار اور اس کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے گئے، پرائیوٹ ملزمان سمیت پولیس اہلکار مختیار پٹھان ہاتھ نہ آیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں موٹرسائیکل پر سوار شہزاد اور ہاشم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس موبائل کو موٹرسائیکل کا تعاقب کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے میں ملوث ملزمان مختار، عامر اور آصف فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں 2 روز قبل منگھوپیر میں اے وی ایل سی پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ڈی آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ٹیم میں ایس ایس پی ایس آئی یو، ایس ایس پی اے وی سی سی ، ایس ایچ او ایس آئی یو تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی ایس پی اے وی سی سی اور ایس آئی یو بھی تحقیقاتی ٹیم کاحصہ ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کو واقعے کے اصل حقائق کا سراغ لگانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ اہلکاروں کے خلاف تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پر کارروائی کی جائے گی۔

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Crime

avlc police

dsp qamar ahmed

muhammad hashim

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div