Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی آج رہائی کا امکان

عدالت نے پرویز الہیٰ کو کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 01:22pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہیٰ کی آج رہائی کا امکان ہے۔

سابق وزیر اعلی پرویز الہیٰ کی جانب سے رہائی کی کوششیں تیز ہوگئیں۔ ایف آئی اے بنیکنگ کورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے گے جو منظور ہوگئے۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہیٰ کی 3 روز قبل ضمانت منظور کرکے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

ضمانتی مچلکے منظور ہونے کے بعد پرویزالہی کی رہائی کے روبکار جاری کردیئے گئے، روبکار جیل حکام کو موصول ہوتے ہی سابق وزیراعلیٰ کو رہائی مل جائے گی۔

عدالت نے پرویز الہیٰ کو کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے جس کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی رہائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور آج انھیں رہا کردیا جائے گا۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div