Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم کی ملائیشیا کے تجارتی اور کاروباری وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
شائع 29 اپريل 2024 06:34pm

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے ملائیشیا کے تجارتی اور کاروباری وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔

عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے خصوصی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم کے دوبارہ انتخاب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی، دونوں رہنماؤں کے درمیان 4 مارچ کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

ملائیشین وزیراعظم نے شہباز شریف کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے فن و ادب خصوصاً پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے بارے میں ان کے علم کو سراہا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ملک میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے پراتفاق

انور ابراہیم نے چند کلمات اردو میں ادا کیے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں کا ذکر کیا، جہاں پر ماضی میں ملائیشیا کے طلباء میڈیکل اور انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔

دونوں اطراف سے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا اور غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا۔

کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں غیر مساوی رویہ دیکھا گیا، وزیر اعظم

شہباز شریف نے ملائیشیا کے تجارتی اور کاروباری وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی جاسکے۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد اسلام آباد میں کرانے پر بھی اتفاق کیا۔

جنگی بنیادوں پر پاکستان میں سرمایہ کاری پر کام شروع کر دیا ہے، آل تویجری

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشئین وزیراعظم کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

Saudia Arabia

Riyadh

Malaysia

PM Shehbaz Sharif

World Economic Forum

Justice Malik Shehzad

Saudi Arabia Visit

malaysian prime minister

anwar ibrahim