Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نواز شریف اور فضل الرحمان میں رابطہ، نگران سیٹ اپ پر تبادلہ خیال

نوازشریف نے وزیراعظم کو جلد تمام اتحادی سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی، ذرائع
شائع 15 جولائ 2023 12:20pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے حکومتی اتحاد ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابط کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور نگران سیٹ اپ پرتبادلہ خیال کیا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کے دوران نواز شریف نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ تمام اہم سیاسی فیصلوں پر آپ کو اعتماد میں لیکر چلیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف نے سربراہ حکومتی اتحاد کو سابق صدر آصف زر داری سے ملاقات کی بھی وضاحت کردی ہے۔ قائد ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ دبئی میں آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات معمول کی ملاقات تھی جس میں ملکی مسائل اور سیاسی امور پر مشاورت ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی پی ڈی ایم کا حصہ ہیں نگران سیٹ سمیت تمام امور پر مشاورت ہوگی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے نواز شریف کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں اہم فیصلوں سے متعلق مسلسل مشاورت کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطے کے بعد وزیراعظم کو جلد تمام اتحادی سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

Maulana Fazlur Rehman

Pakistan Politics

care taker setup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div