Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پورا دن انتظار کے بعد بھی چوہدری پرویز الہٰی رہا نہ ہوسکے

جیل حکام کی 5 بجے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائی سے معذرت
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 07:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی کیمپ جیل سے رہائی کھٹائی میں پڑ گئی، بینکنگ عدالت سے روبکار جاری ہونے کے باوجود ان کی رہائی نہ ہوسکی، جیل حکام نے 5 بجے کے بعد پرویز الہیٰ کی رہائی سے معذرت کرلی۔ پولیس نے پرویزالہیٰ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کی درخواست کر دی۔

عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہٰی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل نے 5 بجے کے بعد پرویز الہی کی رہائی سے معذرت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم کو بھی مطلع کردیا۔

پرویز الہٰی کے وکلاء بھی بینکنگ کورٹ سے جاری ہونے والی روبکا لے کر کیمپ جیل نہیں پہنچے۔

جیل حکام کا مؤقف ہے کہ 5 بجے کے بعد جیل میں گنتی کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور 5 بجے کے بعد موصول ہونے والی روبکار پر رہائی نہیں ہو گی۔

ایف آئی اے بینکنگ عدالت نے پرویز الہٰی کی رہائی کے لیے مچلکوں کی تصدیق کے بعد روبکار جاری کی تھی۔

پرویز الہٰی کو نظربند کرنے کی درخواست، پولیس کا ڈپٹی کمشنر کو خط

دوسری جانب لاہور پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو 3 ایم پی او کے تحت 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کی درخواست کردی۔

پولیس نے پرویزالہیٰ کی نظربندی کے احکامات جاری کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ تفتیش کے دوران بات سامنے آئی کہ پرویز الہٰی نقص امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

پولیس کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تھری ایم پی او کے تحت پرویزالہیٰ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے ابھی تک 3 ایم پی او کے تحت پرویز الہٰی کی نظربندی کا فیصلہ نہیں کیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کے احکامات ابھی جاری نہیں کیے گئے۔

عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی اور ان کی رہائی کے روبکار جاری کیے۔

پولیس کی بھاری نفری اور بکتربند گاڑی کیمپ جیل کے باہر موجود ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے لیے روبکار جاری

دوسری جانب لاہور کی بینکنگ کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائی کے لیے 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض روبکار جاری کر دی۔

ایف آئی اے بنکنگ کورٹ میں چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت کے بعد ضمانتی مچلکے منظور کر لیے گئے۔

مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کی روبکاری جاری کر دی گئی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منطور کر رکھی ہے۔

عدالت نے 5 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی کی جانب سے مچلکے جمع کروائے گئے۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کو کسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

money laundering

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Banking Court

ex cm punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div