Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پڑوسی ملک میں ٹی پی پی کو میسر آزادی اور ہتھیاروں سے پاکستان کا امن متاثر ہوا، کور کمانڈر کانفرنس

عسکری قیادت کو معاشی اصلاحات منصوبے اور زراعت و آئی ٹی میں فوج کے کردار پر بریفنگ
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2023 07:15pm

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، اور کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک میں ٹی پی پی کا حاصل آزادی اور ہتھیاروں سے پاکستان کا امن متاثر ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 258 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ جس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر کانفرنس میں جس میں دہشت گردی کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی مسلسل قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ہمسایہ ممالک میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دہشت گرد گروپوں پر بھی بریفنگ دی گئی، اور شرکاء کو بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے دہشت گردوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں، اور انہیں کارروائی کی آزادی میسر ہے، دہشت گردوں کو ان سہولیات سمیت جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی سے پاکستان کی سیکیورٹی متاثر ہورہی ہے، کانفرنس میں دہشت گرد گروپس کے پاس جدید اسلحے کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور ٹریننگ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ٹریننگ اور پیشہ ورانہ تیاریاں داخلی سلامتی کیلئے ضروری ہیں، بامقصد تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے، ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں فورم کو حکومت پاکستان کے معاشی اصلاحات کے پروگرام اور افواج پاکستان کے زراعت، آئی ٹی اور ڈیفنس پروڈکشن کے شعبوں میں کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے زیر اہتمام کیے جانے والے اقدامات پر بھی فورم کو بریف کیا گیا، شرکاء نے حکومت پاکستان کی جانب سے معاشی اصلاحات کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔

Army Chief

General Asim Munir

Corps Commanders' Conference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div