Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

پولینڈ میں چھوٹا طیارہ ہینگر سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

خراب موسم کے باعث حادثہ پیش آیا، وزیر صحت پولینڈ
شائع 18 جولائ 2023 05:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

پولینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ ہینگر سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ ہینگر سے ٹکرا کر تباہ گیا۔

پولینڈ کے وزیر صحت کے مطابق حادثے میں جہاز کے پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک اور کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق خراب موسم کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے زخمیوں میں شامل 8 افراد نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ہینگر میں پناہ اختیار کی ہوئی تھی، حادثے سے متعلق فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے کی وجہ موسم کی خرابی ہوسکتی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی 4 ہیلی کاپٹر اور 10 ایمبولینسز کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا تھا اس دوران طیارے کے 3 مسافروں کو ریسکیو کیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

Plane Crash

polland

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div