Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

آئی ٹی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

شہبازشریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبوں کا اجراء کردیا
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2023 11:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے ذریعے تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں منعقدہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کے اجراء کی تقریب ہوئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مہمان خصوصی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی۔

سیمینار میں وفاقی وزراء احسن اقبال، خواجہ آصف اور دیگر وزراء نے شرکت کی جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنر اسٹیٹ بینک، آئی ٹی ماہرین، سینئر سول اور عسکری حکام ، خلیجی ممالک، چین اور یورپی یونین کے سرمایہ کار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبوں کا اجراء کردیا۔ سیمینار کا اہتمام خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کیا گیا۔

قومی آئی ٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے نوجوان ذہین، محنتی اور باہمت ہیں، ہمارے نوجوان مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، سہولتوں اور مواقعوں کی کمی کے باوجود نوجوان بہترین انداز میں پیشہ ورانہ کام کررہے ہیں۔

وزیراعطم نے مزید کہا کہ اگلے چند ماہ میں بہت سے منصوبے قومی دھارے میں شامل ہوں گے، آئی ٹی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، معاشی بحالی کے قومی منصوبوں کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت حاصل ہے، معاشی منصوبوں پر عمل درآمد سے ملک کو خوشحال بنائیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکمت عملی کے تحت روزگار کے مواقع اور پیداوری صلاحیت میں اضافہ ترجیح ہے، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو طریقہ کار سے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے یوکرینی وزیرخارجہ کی ملاقات

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے یوکرین کے وزیرخارجہ دیمیٹرو کولیبا کی ملاقات ہوئی، جس میں خطے میں سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یوکرین کے تنازعے کا عالمی سطح پر منفی اثر پڑا ہے جس سے کئی ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دونوں رہنماوں نے یوکرین تنازعہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکراتی اور سفارتی تصفیے کے تحت حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے وزیراعظم شہباز شریف کو یوکرین کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم سے سردار اخترمینگل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اخترمینگل کی ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے سردار اخترمینگل نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، سردارایاز صادق، احسن اقبال اورمشیر وزیراعظم احد چیمہ بھی شریک تھے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے اطلاق میں اہم کردارکی تعریف کی اور ملکی بہتری کے لیے حکومتی فیصلوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Army Chief General Asim Munir

Information Technology Seminar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div