Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

جناح ہاؤس پر حملے سمیت 5 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

عمران خان اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2023 05:20pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت 5 مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل کر لی ہے، سابق وزیراعظم تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور وکلاء کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور شادمان پولیس اسٹیشن پر حملے کے الزام میں بھی مقدمات درج ہیں جبکہ عدالت نے ظل شاہ قتل اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ملک گیر پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا، جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس میں فوج کی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

فوجی تنصیبات سمیت مختلف مقامات پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

عدالت نے ظل شاہ قتل اور ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میں بھی ضمانت کی درخواستوں میں محفوظ فیصلے کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی، عمران خان کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

imran khan

GHQ Attack

jinah house attack

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div