Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

جناح ہاؤس حملہ: جے آئی ٹی نے عمران خان کو قصور وار قرار دے دیا، پراسیکیوٹر

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اور موبائل فون درکار ہیں، فرہاد شاہ
شائع 21 جولائ 2023 03:53pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جےآئی ٹی نے قصور وار قرار دے دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فرہاد شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منسوخی کی حد تک تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر کے مطابق جدید آلات کا استعمال کرکے تفتیش آگے بڑھائی گئی، تفتیش میں فرانزک کی رپورٹ بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اور موبائل فون درکار ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ کے مطابق ہماری عدالت سے درخواست ہوگی کہ 8 اگست کو عمران خان کی ضمانت خارج کردی جائے۔

فرہاج شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان کی گرفتاری ہو جاتی ہے تو ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، اس کیس میں ان کو بڑی سزاء ہوسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کی تکمیل کےلئےگرفتاری کے بعد فوٹو گرامیٹک اور آڈیوسونیک ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

imran khan

Punjab police

GHQ Attack

jinah house attack

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div