Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سیما رند نے مودی اور یوگی سے مدد مانگ لی

'اگروہ میری عزت کرتے تو آج میں یہاں نہ ہوتی'
شائع 22 جولائ 2023 11:33am

پاکستانی خاتون سیما حیدر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں پاکستان واپس نہ بھیجیں۔

آن لائن گیم پب جی پر دوستی اور محبت کے بعد سیما مئی میں چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھی جہاں اب وہ نئی دہلی کے گریٹرنائیڈو میں سچن کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ دونوں نے نیپال میں شادی کرلی تھی۔

نڈیا ٹوڈے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سیما حیدر نے کہا کہ وہ جاسوس نہیں ہیں اور جلد ہی سچ سامنے آجائے گا۔ پاکستانی فوج اور ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ساتھ ممکنہ روابط کے الزامات کے تحت سیما بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ریڈار پر رہی ہیں۔

روایتی بھارتی خاتون کا انداز اپنائے سیما نے مہندی بھی لگارکھی تھی، جسے دیکھتے ہوئے ٹی وی میزبان نے بھی یہ نقطہ اجاگرکیا کہ ساون کے مہینے میں لوگ بھارت میں مہندی لگاتےہیں۔

اترپردیش کے اینٹی ٹیرر اسکواڈ کی جانب سے کی جانے والی تفتیش سے متعلق بتاتے ہوئے سیما نے کہا کہ، ’شک تو ان کو مجھ پرہی تھام پورا شک تھا‘۔ مین نے شروع سے لیکر اب تک ان کو سب سچ سچ بتادیا، گاؤں سے لیکر کراچی اور پھر یہاں تک کی پوری زندگی ان کو بتادی۔ آگے جو ہوگا سب کو پتہ چل جائے گا۔

انٹرویومیں سیما کا کہنا تھا کہ بھارت آنا اس کی مجبوری تھی کیونکہ وہ سچن کے بغیر نہیں رہ سکتی تھیں اس لیے اسے جھوٹ بول کر آنا پڑا۔ انہوں نے کہا شناختی کارڈ میں میری عمر 6 سال کم لکھوائی گئی اور پاکستان میں ایسا کرنا ایک عام سی بات ہے۔ سیما کے مطابق سچن کی عمر 23ویں سال میں ہے اور وہ 30 سال کی ہیں۔

سیما سے نیپال کے ہوٹل کے کمرہ نمبر 204 میں نام (پریتی) بدل کررہنے سے متعلق سوال پرسیما نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ، ”وہ جھوٹ بول رہے ہیں، ہم سے کسی نے نام لکھوایا ہی نہیں تھا، وہ ہر صبح ہم سے 500 نیپالی روپے لیتے تھے“۔

ہوٹل کی مالک فیملی سے اچھے روابط کا بتانے والی سیما نے کہا کہ وہاں کوئی سختی نہیں ہے، اب وہ خود کو بچانے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں۔ ”وہ انکل بہت اچھے تھے اورمجھے بیٹیوں کی طرح رکھتے تھے، کبھی میری آواز اونچی ہوتی تو وہ بھاگ کر میرے پاس آتے اور سچن سے کہتے میری بیٹی سے مت لڑو“۔

وٹل منیجرکی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ وہ پب اوربار جانے کی خواہش رکھتی تھیں ، اس سوال پرسیما نے کہا کہ وہ مندرکے علاوہ وہ کہیں گئیں بس اسی علاقے میں ان کی سیتا نامی دوست رہتی تھی جس کے ہاتھ کے آلو کے پراٹھے کھانے وہ اور سچن جاتے تھے۔ پیچھے ان کے بچے تھے تو ہ کیسے کرسکتی تھیں۔

سیما نے یہ بھی کہا کہ، ’پہلی دفعہ نیپال جانے پر ان کا ارادہ نہیں تھا کہ وہ بھارت جائین گی، یہ تو 7 دن ختم ہونے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ وہ اور سچن ایک دوسرے کے بغیرنہیں رہ سکتے‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہندو مذہب ابھی اختیار نہیں کیا، پاکستان مین رہتے ہوئے پچھلے ایک سال سے وہ ہندو مت اپنائے ہوئے تھیں لیکن جان کے خطرے کے باعث یہ بات کُھل کرنہیں بتاسکتی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرانی ویڈیوز نکلوا کردیکھ لیں میں مانگ میں سیندور لگاتی تھی۔

سیما کے مطابق سابق شوہر غلام حیدر سے تعلقات تقریباً ختم ہوچکے تھے، وہ اب جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اگروہ میری عزت کرتے تو آج میں یہاں نہ ہوتی‘۔

Narendra Modi

PUBG

Seema Rind

Seema Haider

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div