Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

آن لائن لون ایپ سے قرض لینے والا شخص غائب، اغوا کیے جانے کا شبہ

بھائی نے تھانہ سول لائن میں اغواء کی درخواست دائر کردی
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2023 09:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

ایزی لون اپلیکیشن سے قرضہ لینے کا ایک اور کیس سامنے آگیا، راولپنڈی کا ناصر نامی شہری پچھلے 24 گھنٹے سے لاپتہ ہے جبکہ بھائی نے تھانہ سول لائن میں اغواء کی درخواست دائر کردی۔

راولپنڈی کے رہاشی طاہر محمود نے تھانہ سول لائن میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی ناصر پچھلے 24 گھنٹے سے لاپتہ ہے، عید کے لیے ایزی لون اپلیکیشن سے 15 ہزار روپے قرض لیا تھا، پہلی قسط 12 ہزار روپے ادا کرنے کے باوجود بھی ناصر کو تنگ اور بلیک میل کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: موبائل ایپ کے ذریعے قرض لینا دو بچوں کے باپ کی موت بن گیا

درخواست میں بتایا گیا کہ بلیک میل سے تنگ آکر ناصر نے ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا لیکن بروقت کارروائی نہ ہونے پر آج اسے کسی نے اغواء کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: آن لائن قرضہ اسکیمز کے خلاف ایکشن، ایف آئی اے کی 8 ٹیمیں تشکیل

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے شہریوں کو آن لائن قرضہ دینے والی ایپس کے ذریعے رقم بٹورنے کے بعد بلیک میل کرنے کے الزام میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

انہیں راولپنڈی کے سید پور روڈ پر واقع پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔

مزید پرھیں: آن لائن لون ایپس چلانے والوں نے ٹارچر کالز کے علیحدہ سیکشن بنا رکھے ہیں، گرفتار ملزم

وزیر اعظم کی اسٹریٹجک اصلاحات کے سربراہ سلمان صوفی کے مطابق، لون شارک کمپنی نے چند غیر ملکی شہریوں کو بھی ملازمت دی تھی۔

rawalpindi

Online Scam

Online Loan Apps

Loan Applications

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div