Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

امن وامان کی ذمہ داری پولیس کی ہے تو ناکامی بھی انہی کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

امن کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت پولیس کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی، مراد علی شاہ
شائع 23 جولائ 2023 07:06pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کی ذمہ داری پولیس کی ہے، ناکامی بھی پولیس کی ہے، امن وامان کی بحالی کیلئے حکومت سندھ پولیس کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جیز اور بذریعہ وڈیو لنک ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں مراد علی شاہ نے امن امان کا جائزہ لیا اور صوبے کے تمام اضلاع میں امن امان بحال رکھنے کیلئے پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں اور محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

پولیس حکام نے وزیراعلیٰ کو امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی، تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے اسلحہ کی نمائش، دو افراد کے قتل اور ہندو کمیونٹی کے خلاف جرائم کے اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی ذمہ داری پولیس کی ہے، ناکامی بھی پولیس کی ہے، امن وامان کی بحالی کیلئے حکومت سندھ پولیس کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پولیس کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔

Syed Murad Ali Shah

Karachi law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div