Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

لاہور: ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر منیر سروسز اسپتال کے ایم ایس کا چارج سنبھالیں گے

سروسز اسپتال میں بجلی کی بندش کے معاملے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل کو تبدیل کیا گیا
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 11:04am

محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے سروسز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل کو تبدیل کر دیا، ڈاکٹر منیر سروسز اسپتال کے ایم ایس کا چارج سنبھالیں گے۔ اسپتال میں ہفتے کے روز جنریٹر بند ہونے سے آپریشنز تاخیر کا شکار ہوگئے تھے۔

محکمہ صحت نے سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر منیر احمد سروسز اسپتال کے ایم ایس کا چارج سنبھالیں گے۔

سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کیلئے پروفیسر ظہرا خانم کو عارضی چارج دیا گیا ہے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

یاد رہے کہ سروسزاسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن پر نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی تھی، اور وزیراعلیٰ نے غفلت برتنے پر اسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس سروسز اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

سروسز اسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر میں بجلی بند ہوگئی تھی، جس کے باعث مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے 2 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

سیکرٹری صحت کی سربراہی میں بننے والی 2 رکنی کمیٹی نے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری کی اورحالات کاجائزہ لیا، اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری رپورٹ پیش کی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری رپورٹ میٹنگ میں پیش کی گئی، صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری ٹو سی ایم بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پر سمز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر احتشام کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

services hospital

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div