Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ایمرجنگ ایشیا کپ: بھارت کیخلاف شاندارفتح کے بعد ہوٹل میں جشن کی ویڈیو وائرل

بابراعظم نے کیک کاٹتے ہوئے سینچری بنانے والے طیب طاہر کو آگے بُلا لیا
شائع 24 جولائ 2023 10:45am
اسکرین گریب: ٹوئٹر/پی سی بی
اسکرین گریب: ٹوئٹر/پی سی بی

ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ نے شاندار استقبال کیا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے امرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل ٹاکرے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 129 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بالرز کی درگت بنائی اور 8 وکٹوں کے نقصان کے بدلے بھارت کو 353 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

بھارت کیخلاف فائنل جیتنے کے بعد پاکستان شاہینز ہوٹل پہنچے تو وہاں موجود ٹیسٹ اسکواڈ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کی جانے والی ویڈیو مں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلیئرز نےتالیاں بجاکرپُرجوش اندازمیں گرین شرٹس کا استقبال کیا۔بابر اعظم، شاہین آفریدی ، حسن علی اور دیگر نے کھلاڑیوں کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔

کرکٹرز نے کیک کاٹ کرخوشی دوبالا کی۔ بابراعظم نے اس دوران بھارت کیخلاف سینچری اسکورکرنے والے طیب طاہر کو آگے بُلایا۔

پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے بھی ہوٹل کی لابی میں ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے وہاں موجود ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کا آغاز آج ہوچکا ہے جس میں سری لنکا نے ٹاس جیت کت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو ٹیسٹ سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

babar azam

PCB

men's emerging asia cup 2023

Emerging Asia Cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div