Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیر اعظم نے چین اور روس کیلئے نئے سفیروں کی منظوری دے دی

نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارش پر دی گئی
شائع 24 جولائ 2023 12:49pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارش پر منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد خلیل ہاشمی چین میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔

خلیل ہاشمی اس وقت جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب ہیں۔

خلیل ہاشمی کی جگہ جنیوا میں ڈاکٹر بلاول کو مستقل مندوب تعینات کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس میں پاکستان کے نئے سفیر خالد جمالی ہوں گے۔

خالد جمالی اس وقت جمہوریہ چیک میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ اب خالد جمالی کی جگہ جمہوریہ چیک میں پاکستان کی سفیر ہوں گی۔

PM Shehbaz Sharif

Pak China Trade

Pak Russia Trade

Pakistan Ambassador to China

Pakistan Ambassador to Russia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div