Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمران خان کی بہنوں، حماد اظہر سمیت 22 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

انسداد دہشتگری عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 04:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں، حمار اظہر، فرخ حبیب اور مراد سعید سمیت 22 افراد کے خلاف اشتہاری ہونے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیشی افسر کی جانب سے 22 رہنماؤں کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے تحریری فیصلہ میں لکھا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں حماد اظہر،فرخ حبیب،اعظم خان سواتی، اسلم اقبال ،علی امین گنڈا پور ،مراد سعید ،عندلیب عباس،زبیر نیازی حسان نیازی ،واثق قیوم عباسی ، عظمی خان ،علیمہ خان ، احمد خان نیازی ،خالد گجر ،کرامت علی کھوکھر ، غلام عباس ، حافظ فرحت عباس ،شفاقت سندھو علی حسن ، سعید احمد سندھ، اسد زمان اور امتیاز احمد شیخ کھوکھر کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں تمام ملزمان کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گیے، تعمیل کنندہ کے مطابق ملزمان روپوش ہیں اور وارنٹ گرفتاری موصول نہیں کر رہے۔

فیصلے میں عدالت نے مزید کہا کہ تمام ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کیا جاتا ہے۔

PTI protest

GHQ Attack

jinah house attack

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div