Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

شہباز گِل عدالت میں عدم حاضری پر اشتہاری قرار

شہباز گِل کو ملک سے بھگا دیا گیا ہے، جج کے ریمارکس
شائع 26 جولائ 2023 11:13am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں عدم حاضری پر شہباز گِل کواشتہاری قرار دے دیا۔

دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ اشتہاری کی کارروائی تب منسوخ ہوتی ہے جب ملزم ذاتی طور پرپیش ہوں۔

جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیے کہ شہباز گِل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے روانہ ہوئے تھے، اب چالاکیوں سے کام لینا شروع کردیا ہے، شہباز گِل کو ملک سے بھگا دیا گیا ہے۔

جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ شہباز گِل بیماری کی وجہ سے باہر گئے ہیں بھاگے نہیں۔

دوران سماعت ایف آئی اے اور نادرا نے شہباز گل کی پراپرٹیز کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

جبکہ شہبازگِل کی جانب سے دائر دونوں درخواستیں عدالت نے مسترد کردیں۔

شہبازگِل نے سماعت سیشن عدالت میں روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی۔

عدالت نے 31 جولائی کو شہبازگِل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

shahbaz gill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div