Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عدالتی حکم کے باوجود فیصل مسجد کے باہر قلفی بیچنے والے شہری کی رہائی ممکن نہ ہوسکی

شہری فرمان اللہ کو آج رات بھی اڈیالہ جیل میں گزارنا پڑے گی
شائع 26 جولائ 2023 07:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

فیصل مسجد کے باہر قلفی بیچنے والے شہری کی رہائی آج بھی ممکن نہ ہو سکی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں مچلکے جمع کرانے کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث شہری فرمان اللہ کو آج رات بھی اڈیالہ جیل میں گزارنا پڑے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شہری فرمان اللہ کو آج صبح ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: فیصل مسجد کے قلفی فروش کی قید بامشقت ختم، عدالت نے ضمانت منظورکرلی

مچلکوں پر حتمی دستخط عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے قلفی فروش فرمان اللہ کی جیل سے رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

عدالت نے 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، قلفی فروش فرمان اللہ کو فیصل مسجد کے باہر ریڈھی لگانے پر سی ڈی اے اسپیشل مجسٹریٹ نے 11 جولائی کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

شہری پر سی ڈی اے کی طرف سے فیصل مسجد کے باہر ریڈھی لگانے کی پابندی کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

مزید پڑھیں: تین ماہ کی سزا بہت کم ہے، ’مظلوم‘ قلفی فروش کیخلاف کیس میں عدالت کے ریمارکس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج اسپیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔

عدالت عالیہ میں شہری نے سی ڈی اے کی جانب سے بھتے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اپنے چالان میں قلفی کی ریڑھی لگا نے سے ملزم پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام عائد کیا تھا۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے سی ڈی اے کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے فرمان اللہ کو 3 ماہ قید با مشقت اور5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔

Islamabad High Court

Faisal Mosque

justice tariq mehmood jahangiri

QULFI SELLER

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div