Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کو الٹ کر رکھ دیا
شائع 26 جولائ 2023 09:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر سعود شکیل نے تاریخ رقم کردی۔

سعود شکیل نے مسلسل 7 ٹیسٹ میچز میں 50 یا اس سے زائد رنز بنا کر انوکھا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ مسلسل 7 ٹیسٹ میچز میں نصف سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے، اس سے قبل یہ کارنامہ کوئی کھلاڑی نہیں کرسکا۔

پاکستانی بیٹر نے یہ ریکارڈ قائم کرکے سعید احمد، سنیل گواسکر، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر کو پیچھے چھوڑ دیا، ان چاروں بیٹرز نے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

پاکستان کے نوجوان بلے باز سعود شکیل سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وہ اب تک 7 ٹیسٹ میچز میں 6 نصف سنچریاں اور 2 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔

سعود شکیل نے 146 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو الٹ کر رکھتے ہوئے 96.78 کی اوسط سے 871 رنز بنائے، جس میں 6 ففٹیز اور 2 سینچریاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی سعود شکیل نے 208 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، تاہم دوسری اننگز میں وہ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 397 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں محض 166 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

test cricket

pakistan vs sri lanka

saud shakeel

colombo test

SRI LANKA VS PAKISTAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div