Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی انکوائری بند ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں

2020 میں نیب نے این سی اے کی جانب سے انکوائری کے آغاز کرنے تک تحقیقات بند کیں
شائع 26 جولائ 2023 10:29pm

سابقہ دور حکومت میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی انکوائری بند ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں، 2020 میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیشنل کرائم ایجنسی(این سی اے) کی جانب سے تحقیقات کے آغاز کرنے تک اپنی تحقیقات بند کیں۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس 2020 میں نیب نے تحقیقات کیوں بند کیں، اس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آپریشنز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی نگرانی نیشنل کرائم ایجنسی کررہی تھی، ہائیڈ پارک پراپرٹی کی مالیت کے برابر رقم نیلامی کے ذریعے پاکستان منتقل کیے جانے کا عمل جاری تھا۔

این سی اے کے مطابق خفیہ رکھے گئے ہائیڈ پارک فلیٹس کی مالیت کی رقم پاکستان منتقل نہیں کی گئی تھی، جس پر این سی اے مجرمانہ کاروائی کا آغاز کر سکتا تھا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ نیب کی کارروائی این سی اے کی دوبارہ تحقیقات کے آغاز سے مشروط ہے،، اس لئیے مزید تحقیقات بند کی جاتی ہیں۔

NAB

اسلام آباد

inquiry

190 million pounds scandal

details

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div