Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

مقدمات منتقلی کیلئے عمران خان کی درخواستیں مسترد، توشہ خانہ کیس میں بھی ریلیف نہ ملا

چیف جسٹس عامرفاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 09:54pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت عالیہ نے توشہ خانہ کیس میں فوری حکم امتناع نہ دیتے ہوئے متعلقہ تمام کیسز آئندہ ہفتے کے لیے مقررکردیے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات، جعلسازی اور دیگر مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی جعل سازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم، 6 میں عبوری ضمانت میں توسیع

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے کیسز ٹرائل کے لیے کسی اور کورٹ کو منتقل کرنے کی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں فوری حکم امتناع نہ مل سکا

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں فوری حکم امتناع نہ مل سکا۔

عدالت عالیہ نے حکم امتناع کی درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کردی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے احکامات جاری کیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے متعلقہ تمام کیسز آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کردیے۔

مزید پڑھیں: فوجداری کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے تیار 342 کا سوالنامہ سامنے آگیا

عدالت نے کہا کہ فیس بک پوسٹیں جج سے متعلقہ ہیں یا نہیں؟ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) فارنزک کرکے بتائے۔

اس سے پہلےاسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف سیشن کورٹ میں جاری توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل روکنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس، 8 رپورٹرز کو عدالت میں آنے کی اجازت، پولیس کی صحافیوں سے ہاتھا پائی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ ہم اس حوالے سے تحریری آرڈر جاری کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ چار پانچ دن میں ہماری درخواستوں پر فیصلہ ہو جائے گا، پریکٹیکلی مشکل ہے ٹرائل جاری رہے اور ہماری درخواستیں غیر مؤثر ہو جائیں۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس: ’سپریم کورٹ کے آرڈرآنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے‘

خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ جب تک قابل سماعت ہونے کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک ٹرائل جاری نہیں رہ سکتا۔

دوسری جانب جناح ہاؤس حملے کی تفتیش کے دوران جے آئی ٹی افسران کو دھمکانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi

pti chairman

justice aamir Farooq

Jinnah House Attack

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div