Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

علی محمد خان 80 روز بعد مردان جیل سے رہا، گھر چلے گئے

سیشن کورٹ نے آج علی محمد خان کی رہاٸی کا آرڈر جاری کیا
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 07:20pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو 80 روز بعد مردان جیل سے رہا کر دیا گیا۔

پشاور کی سیشن کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد سابق وفاقی وزیر علی محمد خان مردان جیل سے رہا ہوگئے۔

9 اور 10 مئی کے واقعات کے بعد سابق وفاقی وزیر علی محمد خان 8 بار گرفتار ہوئے۔

علی محمد خان مردان جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر گھر روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم

سیشن کورٹ نے آج پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی رہاٸی کا آرڈر جاری کیا تھا۔

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں: علی محمد خان کو 25 جولائی تک مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

تھری ایم پی او میں گرفتاری پر ریمارکس دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مردان خود عدالت میں پیش ہوں، ایک ڈپٹی کمشنر کو عبرت کا نشانہ بنائیں گے تو پھر کوئی غیر قانونی کام نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان ایک بار پھر گرفتار

عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر مردان 8 اگست کو عدالت کے رو برو پیش ہوں، اور اس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت 8 اگست تک کے لیے ملتوی کر دی۔

خیال رہےکہ علی محمد خان کو ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل کے باہر سےخیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

pti

Session court

Ali Muhammad Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div