Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

جاوید میانداد اور رمیز راجہ سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کی جیت پر خوش

تمام کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، فیلڈرز کو اس سے بہتر کیچز پکڑتے نہیں دیکھا، سابق کرکٹرز
شائع 27 جولائ 2023 10:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان کے سابق کرکٹرز جاوید میانداد اور رمیز راجہ نے سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی شاندار جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکا کیخلاف کامیابی ٹیم کامبی نیشن کا نتیجہ قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے آج نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی کو ٹیم کامبی نیشن کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بہتر ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔

جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے کیونکہ اس میں پوری قوم کی دلچسپی ہوتی ہے۔

فیلڈرز کو اس سے بہتر کیچ کرتے ہوئے نہیں دیکھا، رمیز راجہ

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز شاندار رہی۔

سابق کرکٹر نے پاکستان کی فیلڈنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز میں مین آف دی سیریز پاکستان کی فیلڈنگ ہے، فیلڈرز کو اس سے بہتر کیچز کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

former crickter

ramiz raja

pakistan vs sri lanka

Javed Miandad

colombo test

win test series

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div