Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

داتا دربار کی توسیع کا اعلان، آن لائن دیگ اور چادر چڑھانے کیلئے ایپ متعارف

مزار کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیرخزانہ نے غُسل دیا، اسحاق ڈار کی بھی شرکت
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2023 02:30pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

لاہورمیں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کوغسل دینے کی تقریب ہوئی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈاراوردیگر شخصیات نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔

محسن نقوی اوراسحاق ڈار نے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اورقیام امن کیلئے دعا بھی کی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے محسن نقوی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ داتا دربار کی توسیع کا کارنامہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ 1999 میں نواز شریف کے دور میں بھی دربار کی توسیع کی گئی۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حضرت داتا علی ہجویری کی تعلیمات ہمارے لئے روشن باب ہیں،محرم الحرام کے ایام امت مسلمہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن نذرانہ ایپ کا افتتاح کر دیا ہے،کوئی بھی شخص آن لائن دیگ دے سکتا ہے اور چادر چڑھا سکتا ہے۔

Ishaq Dar

lahore

mohsin naqvi

Data Darbar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div