Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

خضدار میں گیسٹرو وبائی شکل اختیار کرگیا، 9 افراد جاں بحق

سہولیات نہ ملنےسےاموات میں اضافے کا خدشہ
شائع 28 جولائ 2023 11:33pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

آڑینجی میں گیسٹرو وبائی شکل اختیار کرگیا ہے، اور اب تک 9 افراد جاں بحق اور سیکڑوں متاثر ہوچکے ہیں، جب کہ مزید اموات کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے آڑینجی میں گیسٹرو وبائی شکل اختیار کرگیا ہے، اور اب تک گیسٹرو کے باعث نو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

علاقے میں اب تک گیسٹرو سے سیکڑوں افراد متاثر ہوچکے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، تاہم علاج کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

khuzdar

Gastro