Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کسٹمر کا کھانا کھاتے فوڈ ڈیلیوری رائڈر کی ویڈیو پر صارفین مشتعل

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمپنی کا ردعمل بھی آگیا
شائع 30 جولائ 2023 03:26pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آن لائن فوڈ ڈیلیوری سروس کے رائڈر کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، جس میں اسے کسٹمر کے کھانے میں سے حصہ بٹورتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویسے تو کئی فوڈ ڈیلیوری رائڈرز ایسے ہیں جو اس طرح کی حرکت کرتے ہیں، لیکن اس بار اس بدنصیب کو کیمرے کی آنکھ نے پکڑ لیا۔

ویڈیو میں ڈیلیوری رائڈر کو اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ سڑک کے کنارے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، جو اپنا ڈیلیوری کیریج کھولتا ہے اور گاہک کے آرڈر کیے گئے کھانے میں سے کھانا شروع کردیتا ہے۔

یہ کلپ ٹوئٹر پر وائرل ہوا تو دیکھتے ہی دیکھتے پورے متحدہ عرب امارات میں پھیل گیا۔

متعدد اماراتی رہائشیوں نے ویڈیو کو ری شیئر کیا اور حکام کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کچھ لوگوں نے ڈیلیوری رائڈر سے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ڈیلیوری سے کھا رہا ہوتا تو وہ کھلے میں ایسا نہیں کر رہا ہوتا۔

عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز نے جب کمپنی سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات کی نہیں ہے۔

کمپنی نے واضح کیا کہ کلپ کا تعلق بحرین سے ہے اور وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خلیج ٹائمز کو دیئے گئے ایک بیان میں، کمپنی کی بحرین شاخ کے ترجمان نے کہا، ’ہمیں حال ہی میں ایک ویڈیو کے بارے میں معلوم ہوا ہے جس میں ایک رائڈر کو آرڈر کے ساتھ غیرمناسب سلوک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو کہ ہماری صحت اور حفاظت کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’اگرچہ اس کی تصدیق کینسل شدہ آرڈر کے طور پر کی گئی ہے، پھر بھی رائڈر کو مزید تفتیش تک فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔‘

Viral Video

Talabat

Food Delivery Service

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div