Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

الیکشن کو مردم شماری کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں کیا جاسکتا، قمر زمان کائرہ

8 یا 9 اگست کو اسمبلی ٹوٹ جائے گی، صوابدید وزیراعظم کی ہے، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 30 جولائ 2023 09:07pm

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 8 یا 9 اگست کو اسمبلی ٹوٹ جائے گی اور انتخابات 90 روز میں ہوں گے، الیکشن کو مردم شماری کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں کیا جاسکتا۔

“آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ ممکن ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہوں گے، سیاسی جماعتوں کو بھی یہی سوٹ کرتا ہے کہ مقررہ مدت میں الیکشن ہوں، 8 یا 9 اگست کواسمبلی ٹوٹ جائے گی، وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ اسمبلیاں توڑدیں۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کو مردم شماری کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں کیا جاسکتا، بلکہ کسی بھی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں معمول کے حالات میں ہوتا ہے، عوام کو جذبات سے نہیں سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں۔

رہنما پی پی پی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں میں تبدیلی کیلئےآئینی ترمیم کرنا ہوگی، نگراں وزیراعظم کےنام پر قبل ازوقت بحث شروع ہوگی، اب وقت آگیا ہے تو مشاورت شروع ہوگئی ہے۔

قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے 5 ناموں پر مشاورت ہو رہی ہے، کمیٹی کا ممبر نہیں ہوں اس لئے ناموں کی تصدیق نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار کو معیشت سمیت دیگر شعبوں میں بہت تجربہ ہے، لیکن ان کے نام پر تصدیق ہوتی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Ishaq Dar

Pakistan People's Party (PPP)

general elections 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div