Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100انڈیکس میں اضافہ، دو سال بعد 48 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 1000سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2023 11:44am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی جارہی ہے، 100انڈیکس میں اضافے سے دو سال بعد 48 ہزار کی حد بحال ہوگئی، جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد دو سال بعد 48 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

معاشی تجزیہ کار سمیع اللہ طارق کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی وجہ آئی ایم ایف سے ہونے والا معاہدہ ہے۔

دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی آئی۔

ڈالر کے تبادلے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 40 پیسے پر آگیا ۔

pakistan economy

pakistan stock exchange

dollar vs rupee

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div