Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

نگران وزیراعظم کیلئے اتحادی جماعتوں سے 2 روز میں نام طلب

مشاورتی اجلاس میں پیپلزپارٹی، ن لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی اور ق لیگ کے اراکین شریک
شائع 31 جولائ 2023 11:06pm

حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس اسپیکر چیمبر میں ہوا جس میں نگراں سیٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے حکومتی اتحادیوں کا اسپیکر چیمبر میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پیپلزپارٹی، ن لیگ، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اتحادیوں نے اسمبلی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر مشاورت کی ، اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ پر مشاورتی اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اتحادی جماعتوں سے نگران وزیراعظم کیلئے 2 روز میں نام طلب کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس رواں ہفتے دوبارہ ہوگا۔

Caretaker prime minister

Caretaker government

Caretaker PM