Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ترکیہ میں سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پرفائرنگ

فائرنگ کرنے والا شخص ذہنی مریض بتایا جا رہا ہے۔
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 02:38pm
فائرنگ کے بعد سویڈش سفارت خانے کے باہر ایمبولینسز کھڑی ہیں (تصویر: دی ویسٹ)
فائرنگ کے بعد سویڈش سفارت خانے کے باہر ایمبولینسز کھڑی ہیں (تصویر: دی ویسٹ)

ترکیہ کے شہر ازمیر میں واقع سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پر فائرنگ سے وہاں کام کرنے والی ترک خاتون شدید زخمی ہوگئیں، خاتون سفارتی مشن میں سیکرٹری کے طور پر کام کر رہی تھی

ترک میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ حکام کی جانب سے فائرنگ کرنے والا شخص ذہنی مریض بتایا جا رہا ہے۔

مقامی گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ ایک ”ذہنی طور پر معذور“ شخص نے منگل کو 9 بج کر 45 منٹ پر کیا۔

دوسری جانب سویڈن کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر فائرنگ کے واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سویڈن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سویڈش قونصل جنرل بدھ کو ازمیر جائیں گے تاکہ اس واقعے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکیں۔

وزارت نے کہا کہ وہ استنبول میں قونصلیٹ جنرل اور ترکی میں اس کے عملے کے ساتھ قریبی بات چیت کر رہی ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ قونصلیٹ جنرل ازمیر میں اعزازی قونصلیٹ اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وزارت نے کہا کہ وہ ”سفارتی خدمات کو درپیش خطرے یا حفاظتی اقدامات کے بارے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گی، کیونکہ اس سے ان اقدامات کے مقصد کے خلاف خطرہ ہے۔“

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے رپورٹ کیا کہ حملہ سویڈن کے اعزازی قونصل خانے کے باہر ہوا۔ اس نے مزید کہا کہ زخمی خاتون، جو ، اس کی حالت تشویشناک تھی۔

ترک نشریاتی ادارے ”ہیبر ترک“ نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ ویزا درخواست کے عمل سے متعلق تنازعہ سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔ واقعے کے پیچھے کسی سیاسی مقصد کا فوری طور پر کوئی اشارہ نہیں ملا۔

گورنر کے دفتر نے بتایا کہ ترک حکام نے حملہ آور کو بندوق کے ساتھ حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

turkiye

Izmir

Swedish Consulate Firing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div