Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں جو ہر آزمائش کی گھڑی میں پورا اترے ہیں، آرمی چیف

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96ویں سالگرہ پر جی ایچ کیو میں تقریب
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 07:25pm
فوٹو۔۔۔۔ آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔۔۔ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں جو ہر آزمائش کی گھڑی میں پورا اترے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد کی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں چین کی ناظم الامور مسز پینگ چنک ژھو، دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چینی ناظم الامور نے پی ایل اے کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کی میزبانی کرنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری ہر آزمائش کی گھڑی میں پورا اتری ہے۔

چینی ناظم الامور نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور آرمی چیف اور دیگر فوجی حکام کے چین کے حالیہ کامیاب دوروں سے دونوں افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چین کے دفاع، سلامتی اور قوم کی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں اور پاک چین تعلقات ہر امتحان کی گھڑی میں سرخرو ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے نے مزید کہا کہ پی ایل اے اور پاک فوج بھائی بھائی ہیں، دونوں افواج کے تعلقات اور تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا۔

rawalpindi

ISPR

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

People's Liberation Army of China

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div