Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

ایشیز سیریز انگلینڈ اور آسٹریلیا کو مہنگی کیوں پڑی؟

پوائنٹس سے محرومی کیساتھ جرمانہ بھی عائد
شائع 02 اگست 2023 11:55pm

ایشیز سیریز انگلینڈ اور آسٹریلیا کو مہنگی پڑ گئی، دونوں ٹیموں کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس کاٹے گئے۔

آئی سی سی کے نئے رولز کے مطابق ایک اوور پر میچ کا 5 فیصد اور چیمپئن شپ کا ایک ایک پوائنٹ کاٹا گیا۔

سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آسٹریلیا کے 10 پوائنٹس کاٹے گئے جبکہ سیریز میں انگلینڈ کے مجموعی طور پر 19 پوائنٹس کاٹے گئے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ میں میچ جیتنے پر 12 اور ڈرا پر 4 پوائنٹس ملتے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 اور دوسرے ٹیسٹ میں مقررہ وقت سے 9 اوورز کم کروائے، میزبان ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میں 3 اور آخری میچ میں 5 اوورز کم کروائے۔

چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا، مہمان ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں 10 اوورز کم کروائے۔

انگلینڈ کو سلو اوور ریٹ پر پہلے ٹیسٹ میں میچ فیس کا 10 اور دوسرے میچ میں 45 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم کو میچ فیس کا 15 اور پانچویں میں 25 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز 2-2 سے ڈرا ہو گئی تھی۔

England

Australia

Ashes Series

England vs Australia

icc world test championship

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div