Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کے بہترین بولر کا لقب کیوں ملا؟

دی ہنڈرز لیگ کے پہلے ہی میچ میں 2 گیندوں پر 2 وکٹیں لے اڑے
شائع 03 اگست 2023 11:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

تیزی سے رنگ بدلتی دنیائے کرکٹ کی ’دی ہنڈرڈ‘ کرکٹ لیگ میں تماشائی اور کمنٹیٹرز پاکستانی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی کی تیز اور گھومتی گیندوں کے معترف ہوئے تو انہیں ’دنیا کے بہترین بولر‘ قرار دے ڈالا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو بیٹرز کو آؤٹ کر کے پویلین بھیجا تھا۔

ان مناظر کو سوشل ٹائم لائنز پر شیئر کیا گیا تو پس منظر میں کی جانے والی کمنٹری میں شاہین شاہ آفریدی کو ’دنیا کا بہترین بولر‘ ٹھہرایا جانا واضح تھا۔

’دی ہنڈرز‘ میں اپنا اولین میچ کھیلنے اور ابتدائی 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کرنے پر کرکٹ فینز نے شاہین شاہ آفریدی کو خوب سراہا۔

شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے انڈین فینز بھی ان کے معترف دکھائی دیے۔

’دی ہنڈرڈ‘ کے آفیشل اکاؤنٹ سے شاہین شاہ آفریدی کے اولین میچ کی کارکردگی کو سراہا گیا تو اسے ’شاہین کی آمد‘ سے تعبیر کیا۔

سابق انگلش کرکٹر نک نائٹ نے شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نئی گیند کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کو روک سکو تو روک لو۔‘

100 گیندوں کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 5،5 گیندوں کے دو اوورز کرائے اور 24 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کارڈیف میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم ویلش فائر نے مانچسٹر اوریجنلز کو 9 رنز سے شکست دی۔

Shaheen Shah Afridi

the hundred league

pakistani fast bowler

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div