Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاکستان کے مختلف شہروں میں 5.8 شدت کا زلزلہ

زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
شائع 05 اگست 2023 09:46pm
تصویر: یو ایس جی ایس
تصویر: یو ایس جی ایس

اسلام آباد،پنجاب،خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے دیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور سوات میں بھی محسوس کئے گئے۔

اس کے علاوہ پشاور، کرک، مانسہرہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، لنڈی کوتل، ہری پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

آزاد کشمیر میں میرپور، باغ، کوٹلی، کلور کوٹ، پھالیہ، بھلوال، داؤد خیل، چنیوٹ، لالیاں میں جھٹکے محسوس ہوئے۔

پنجاب میں پاکپتن، جہاںیاں، جھنگ، کامونکی، وزیرآباد، شیخوپورہ، شرقپور، کہروڑپکا، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چیچہ وطنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

afghanistan

پاکستان

earthquake

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div