Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

گاہکوں کو غذائیت سے آگاہ کرنا ہوٹل مالکان کی ذمہ داری، نوٹیفکیشن جاری

ریسٹورنٹس مینیو میں غذائی تفصیلات درج کریں، وفاقی حکومت
شائع 07 اگست 2023 04:06pm
تصویر: آئی اسٹاک
تصویر: آئی اسٹاک

ملک میں صحت مند غذا کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت اب ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ اپنے تیار کردہ مینیو میں غذائی تفصیلات بھی درج کریں۔

مزید پڑھیں جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کا مینیو تبدیل

حکومت پاکستان کی جانب شروع کی گئی نئی مہم کے تحت اب سے ہوٹل اور ریسٹورنٹس اپنے کسٹمرز کو مینیو کی غذائی تفصیلات بتانے کے بھی پابند ہوں گے۔

حکومت کے اس اقدام کا مقصد عوام میں آگاہی بیدار کرناہے کہ وہ جو کھانا وہ کھا رہے ہیں، اس میں کتنی غذائیت ہے۔

مزید پڑھیں کیلوریز کا تعین کرنے والا انوکھا نیکلس

وزیراعظم کے ’اسٹریٹجک ریفارمز انیشیئیٹو‘ کی جانب سے ”صحت مند غذا، تندرستی سدا“ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھرکے 500 سے زائد ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے مینیو میں ہر کھانے کے سامنے کیلوریز کی تعداد بھی لکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں موٹاپے کو میلوں دور رکھنے والی 10 غذائیں

اسٹریٹجک ریفارمز انیشیئیٹو کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ مہم کے ذریعے عوام کو صحت مند غذا کی افادیت سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے بازار میں دستیاب کھانوں میں پروٹینز، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی اور دیگر غذائی اجزاء کی مقدارظاہر کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دسترخوان

Women

food for health

Food Delivery Service