Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمران خان کی سزا معطل ہو جائے گی، آزادی کو انجوائے کرینگے، وکیل کا عدالت میں دعویٰ

قانون بڑا کلئیر ہے، عدالت ان کی ضمانتیں مسترد کرے، اسپیشل پراسیکیوٹر کی استدعا
شائع 08 اگست 2023 09:37am
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اے ٹی سی لاہور میں کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا معطل ہوجائے گی اور وہ آزادی کو انجوائے کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اے ٹی سی میں 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان کی اپیل آج دائر کر ہے ہیں، امید ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا ایک ہفتے میں معطل ہوجائے گی اور وہ جلد اپنی آزادی کو انجوائے کریں گے۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ آپ اپیل سماعت کے لئے مقرر ہونے اور سزا معطل ہونے پر اتنا پرامید کیوں ہیں، جس پر برہان معظم ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی آپ کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں مگر حالات و واقعات ایسے ہیں کہ وہ پیش نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی گرفتاری پر کوئی بڑا مظاہرہ نہیں ہوا

’چل ساڈے نال چل، ایدے منہ تے کپڑا پاؤ‘، عمران کی گرفتاری کا احوال عینی شاہد کی زبانی

’آپ کو بعد میں لنچ کروائیں گے‘، گرفتاری کے وقت پولیس اور عمران خان کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟

عمران خان کیخلاف الزامات کو بے بنیاد نہیں کہہ سکتے، امریکی محکمہ خارجہ

وکیل برہان معظم نے استدعا کی کہ آپ درخواست گزار کے پروٹیکشن آرڈر جاری کریں، اس پر اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا کہ اس کا قانون بڑا کلئیر ہے آپ ان کی ضمانتیں مسترد کریں۔

بعد ازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی عبوری ضمانتوں میں حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 3 سال قید اور 5 سال نااہلی کی سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

imran khan

lahore

pti chairman

atc lahore

Jinnah House Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div