Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عمران خان کیخلاف الزامات کو بے بنیاد نہیں کہہ سکتے، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان میں جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں، امریکا
شائع 08 اگست 2023 09:13am
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر۔ فوٹو — فائل
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر۔ فوٹو — فائل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ عمران کان کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار نہیں دے سکتے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس برفنگ کے دوران ترجمان سے سوال کیا گیا کہ اگر عمران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تو یہ روسی اپوزیشن رہنما الیگزینڈر ناوالنی کے معاملے سے کیسے مختلف ہے۔

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا داخلی معاملہ ہے جب کہ ناوالنی کے معاملے پر روس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو ہر طرح کے مختلف طریقوں سے ہمارے جوابات کی وضاحت کرنے دوں گا، میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی اس گرفتاری اور اس کی پچھلی گرفتاریوں پر ہمارا ردعمل ہمیشہ پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دینے میں مستقل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے امریکا سے مدد مانگ لی، مبینہ آڈیو لیک

امریکی اراکین کانگریس کا پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار تشویش

پاکستان اور بھارت کے مسائل کا حل مذاکرات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکا میں سیاسی جماعت سے وابستہ پاکستان مخالف کردار بے نقاب

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ بعض اوقات ایسے معاملے سامنے آتے ہیں جو واضح طور پر بے بنیاد ہوتے ہیں اور امریکہ کا ماننا ہے کہ اسے اس معاملے پر کچھ کہنا چاہیے تاہم ہم نے یہاں یہ عزم نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 3 سال قید اور 5 سال نااہلی کی سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

imran khan

United States

Washington DC

US State Department

Mathew Miller

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div